Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کے این اے 108 سے کاغذات نامزدگی مسترد

کاغذات اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات پر تسلی بخش جواب نہ مہیا کرنے پر مسترد کیےگئے
شائع 17 اگست 2022 08:23pm
عمران خان کو ذاتی حیثیت سے طلب کر رکھا تھا۔ فوٹو — فائل
عمران خان کو ذاتی حیثیت سے طلب کر رکھا تھا۔ فوٹو — فائل

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 کی نشست سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ضلعی الیکشن کمشنر نے عمران خان کے فیصل آباد این اے 108 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔

ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات پر تسلی بخش جواب نہ مہیا کرنے پر عمران خان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دستخط اور انگھوٹے کی تصدیق کے لئے ذاتی حیثیت سے طلب کر رکھا تھا۔

pti

ECP

imran khan

Faisalabad

by-election