جشن آزادی کے رنگ، پاکستان ریلویزکی ٹرین میں ‘رقص’ کے سنگ
پاکستان ریلوے نے مسافروں کی تفریح کے لئے نئی سروس متعارف کرا دی۔
14 اگست کو یومِ آزادی پر راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریکس کی ڈائننگ کار میں مسافروں کے لیے رقص کا اہتمام کیا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈائننگ کار میں کھلے عام رقص کی محفل سجائی گئی، تقریباً تمام مسافررقص دیکھنے کے ساتھ ساتھ جشن آزاری کے موقع پر اپنے لیےپاکستان ریلویز کے اس ’انوکھے اہتمام ’ پر قدرے حیرت زدہ بھی نظر آرہے ہیں۔
ریلوے انتظامیہ کا موقف ہے کہ یہ ٹرین 5 جون سے نجی پارٹی چلا رہی ہے، اس بات کی تحقیقات کروائی جارہی ہیں کہ رقص کا اہتمام کس نے کروایا تھا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا نوٹس
ویڈیو سامنے آنے کے بعد وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کاسخت نوٹس لے لیا، فوری طور پرریلوے انتظامیہ کی مدعیت میں واقعے کے ذمہ داران کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آردرج کروا دی گئی ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین کی کمرشل مینیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے جنہیں شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ مناسب جواب اور وضاحت نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کرتے ہوئے قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق واقعہ 14 اگست کی شب ڈائننگ کارمیں دیکھا گیا جہاں مسافر موجود نہیں ہوتے۔ اس ضمن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے کی ہدایات پرانکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث کسی ملازم کا تعلق پاکستان ریلویزسے نہیں ہے۔، ڈائننگ کار میں موجود عملہ پرائیویٹ آپریٹر کی طرف سے بھرتی کیا گیاہے۔
Comments are closed on this story.