‘صدی کےاختتام تک کراچی کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے’
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ٹھٹھہ اور بدین کے صدی کے آخر تک تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ایک بیان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ ايک حقيقت ہے جس سے انکار نہیں کياجا سکتا، ماحولیاتی تبدیلی سے ہمارے ملک پر گہرے اثرات پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں گلیشئر پگھلنے کی وجہ سے سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں، سمندر کى سطح بلند ہوتى جا رہى ہے جس کی سطح صدی کے آخر تک 3 فٹ بلند ہونے کا اندیشہ ہے۔
وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ خدشہ ہے کہ سمندری سطح بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ ، بدين اور کراچى صدی کے آخر تک تباہ ہوسکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہميں اپنى ترجيحات کو بدلنے کى ضرورت ہے، بڑے ڈيمز بنانے کے لئے دنیا کے پاس بھی وسائل نہیں ہیں اسی لئے اب چھوٹے ڈيمز کى طرف توجہ دى جا رہى ہے۔
Comments are closed on this story.