Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپک میڈل اور ورلڈ ریکارڈ ارشد ندیم کا اگلا ہدف

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد ایتھلیٹ ارشد ندیم کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
شائع 16 اگست 2022 11:57am
اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہدف ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہدف ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں گولڈ میڈلز جیتنے کے بعد ایتھلیٹ ارشد ندیم کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ارشد ندیم نے اولمپک میڈل اور ورلڈ ریکارڈ بنانے کو اپنا اگلا ہدف بنالیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود، ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی اور حکام نے شاندار استقبال کیا ۔

اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور فضا پاکستان زندہ باد اور ارشد ندیم زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیت لیا

ارشد ندیم نے کہا کہ یہ میڈلز قوم کی دعاؤں سے جیتے ہیں اور اب اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہدف ہے۔

صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے میاں چنوں میں ارشد ندیم ایتھلیٹکس اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کردیا۔

استقبال کے بعد ایتھلیٹ ارشد ندیم اہل خانہ کے ساتھ اپنے آبائی علاقے میاں چنوں چلے گئے۔

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 8 اگست کو پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں ارشد ندیم نے 90 اعشاریہ 18میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی۔

جس کے بعد ارشد ندیم 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے جنوبی ایشین ایتھلیٹ بن گئے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا تھا۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان نے مجموع طور پر 8 میڈلز جیتے، جن میں 2 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز میڈل شامل ہیں۔

lahore

Gold Medal

arshad nadeem

Commonwealth Games

Athletes