Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایندھن کی مہنگی قیمتوں کے اثرات پوری دنیا میں محسوس ہو رہے ہیں: وزیراعظم

پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسلہ کشمیر اولین ترجیح ہے، بھارت کو کشمیر ایشو کے حل کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ہوگا
شائع 15 اگست 2022 10:00pm
معیشت ہی وہ بڑا چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔ فوٹو — فائل
معیشت ہی وہ بڑا چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے خوراک اور ایندھن کے مہنگے نرخوں کے پریشان کُن اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط بردرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نے ہمیشہ کثیرالجہتی تعاون جدید خطوط پر استوار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی وژن 2030 نے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی تعاون کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں، پاکستان سعودی عرب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، ماحولیات، دفاع، سیاحت، کارکنان کے روزگار سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھا رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت ہی وہ بڑا چیلنج ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، اسی لئے مخلوط حکومت نے اقتصادی اصلاحات اور استحکام کو ایجنڈے میں سرفہرست رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوراک اور ایندھن کے مہنگے نرخوں کے پریشان کُن اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک بھی مہنگائی کی زد میں ہیں جب کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کئی عشروں سے انتہائی افراط زر کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مسلہ کشمیر اولین ترجیح ہے، بھارت کو کشمیر ایشو کے حل کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کرنا ہوگا۔

Saudia Arabia

Shehbaz Sharif

petroleum prices

food inflation