Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں ڈولفن پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا جوان پولیس اہلکار تھا جو تھانہ شاہدرہ میں تعینات تھا
اپ ڈیٹ 15 اگست 2022 11:10pm
شعیب کو ڈاکو سمجھ کر نشانہ بنا دیا۔ فوٹو — فائل
شعیب کو ڈاکو سمجھ کر نشانہ بنا دیا۔ فوٹو — فائل

لاہور: لکشمی چوک کے قریب ڈولفن پولیس فورس کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔

لکشمی چوک پر ڈولفن اہلکاروں کی میبنہ فائرنگ سے پولیس اہلکار کامران عرف شعیب موقع پر جاں بحق جب کہ اس کا بہنوئی غضنفر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اور ڈولفن فورس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، فائرنگ کے دوران کامران عرف شعیب نامی شہری جاں بحق ہوا ہے۔

متقول کی والدہ کا کہنا تھا کہ کامران دو دن بعد باپ بننے والا تھا، اسے ناحق قتل کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مقتول کی بہن کا کہنا تھا کہ کامران اپنے بہنوئی غضفر کے ہمراہ منشیات فروش پطرس سے بات کرنے گیا، فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا اور پطرس نے فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر قریب موجود ڈولفن فورس نے ڈکیتی کی واردات سمجھتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جس سے کامران موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے غضنفر اور پطرس نامی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے شہری کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارووائی کا حکم دے دیا۔

Pervez Elahi

lahore

firing incident

Punjab police