Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی جاں بحق، میتیں وطن روانہ

جاں بحق افراد میں خیر زمین، محمد طیب، سعیداللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے
شائع 15 اگست 2022 08:03pm
جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز
جاں بحق افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ فوٹو — نمائندہ آج نیوز

ریاض: سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوئے جن کی میتوں کو وطن روانہ کردیا گیا۔

ٹریفک حادثہ دو روز قبل ریاض کے علاقے الدرعیہ میں پاکستانی ورکرز کی گاڑی کو ٹرالر کی جانب سے ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا جس میں دو افراد معمولی زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں خیر زمین، محمد طیب، سعیداللہ، فضل حیان، حیات خان اور حکیم خان شامل ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے سفری دستاویزات فراہم کیئے، ورکرز کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میتوں کو وطن روانہ کر دیا گیا۔

Saudia Arabia

overseas Pakistanis

KPK

traffic accident