Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع، ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم واپس کرنا ہوگی’

تین ارب ڈالرکے سیف ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے جس پر تین فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا
شائع 15 اگست 2022 07:21pm
رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ فوٹو — فائل
رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔ فوٹو — فائل
توسیع کا معاہدہ بھی جلد طے پا جائے گا۔ فوتو 1 فائل
توسیع کا معاہدہ بھی جلد طے پا جائے گا۔ فوتو 1 فائل

سعودی عرب نے تین ارب ڈالر سیف ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کے لئے توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تین ارب ڈالرکے سیف ڈپازٹ کی مدت میں توسیع دسمبر 2023ء تک کیے جانے کا امکان ہے جس پر تین فیصد سود بھی ادا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوا تو رقم فوری واپس کرنا ہوگی جب کہ سیف ڈپازٹ کی مد میں رکھی گئی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا۔

اس ضمن میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بتایا کہ سعودی عرب ہمیں ماہانہ دس کروڑ ڈالر کا اُدھار تیل بھی فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان براد رانہ تعلقات ہیں، ان کے ساتھ سیف ڈپازٹ کی مدت میں ایک سالہ توسیع کا معاہدہ بھی جلد طے پا جائے گا۔

Saudia Arabia

pakistan economy

Petroleum products