Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

فوج اور پی ٹی آئی میں اختلافات ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے: فواد چوہدری

عمران خان 19 کو کراچی اور 20 اگست کو حیدرآباد میں جلسہ کریں گے، جلسےکرکے ملک گیر انتخابی مہم چلائی جائے گی
شائع 15 اگست 2022 05:28pm
میثاق کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
میثاق کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Imran Khan in Action | PTI Nationwide jalsa updates | Fawad Chaudhry Media Talk | Aaj News Updates

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کا معاملہ ہر سطح پر اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جمعرات کو ملک بھر میں آزادی تحفظ صحافت اور پیر کو آزادی عدلیہ کا دن منائیں گے، اس موقع پر عمران خان بار ایسوسی ایشنز سےخطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان 19 کو کراچی اور 20 اگست کو حیدرآباد میں جلسہ کریں گے، جلسےکرکے ملک گیر انتخابی مہم چلائی جائے گی۔

فواد چوہدری نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ صرف عام انتخابات کے فریم ورک پر بات ہوسکتی ہے کوینکہ آپ کی پالیسیوں پر میثاق کرنا پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور پی ٹی آئی میں اختلافات کے علاوہ عدلیہ کی تقسیم کی بھی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔

pakistan army

karachi

imran khan

PTI jalsa