Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومتی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا

ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے ؟ آپ نے مزید فزیکل ریمانڈ میں کیا کرنا ہے ؟عدالت
شائع 15 اگست 2022 11:20am
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کی درخواست پر سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کی درخواست پر سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف حکومتی درخواست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو نوٹس جاری کردیا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹرجہانگیرجدون نے دلائل میں شہبازگل کے بیان اورماتحت عدالت کے فیصلوں سے متعلق دلائل دیے۔

جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ ایک فیکٹ یہ ہے نظرثانی درخواست خارج ہوئی اور فزیکل ریمانڈ ختم ہوچکا، سب سے پہلے نظرثانی درخواست قابل سماعت نہ ہونے پردلائل دیں ۔

وکیل راجہ رضوان عباسی نے مختلف عدالتوں کے فیصلوں کا حوالے دیتے ہوئے دلائل دیے۔

وکیل اپنے دلائل میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست قابل سماعت ہے۔

عدالت نے وکیل سے پوچھا کیا کہ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ کیوں ضروری ہے ؟ آپ نے مزید فزیکل ریمانڈ میں کیا کرنا ہے ؟ ۔

عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کی درخواست پرشہباز گل کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

pti leader

Justice Amir Farooq

shahbaz gill

Islamabad High Court