کراچی میں آج شام تک موسلادھار بارش کا امکان
کراچی میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے اثرانداز ہوگا۔
شہرقائد میں رات گئے صدر، گرومندر، ایم اے جناح روڈ، گارڈن، نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیزبارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ بحرہ عرب کے جنوب میں موجود ہے، جس سے بادل بننے کا سلسلہ جاری ہے۔
بارشوں کا دوسرا سسٹم کل سے شہر پراثرانداز ہوگا، جبکہ اس دوران گرج چمک کے ساتھ موسلاھار بارشوں کا امکان ہے۔
بارشوں کا سلسلہ 18 اگست تک جاری رہے گا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کردی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں آج شام تک موسلادھاربارش کا امکان ہے۔
قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے 14 اگست کی دوپہر تک بارش ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا تھا کہ اسپیل میں کراچی میں 100 سے 150ملی میٹر بارش کی امید ہے۔
دوسری جانب پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ لاہور میں گزشتہ رات بارش کے بعد حبس میں کمی آگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان اور سندھ میں بیشتر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.