Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خانیوال: ٹرالر کی زد میں آکر 3 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

افسوسناک حادثہ خانیوال کے نواحی علاقے رانگو پل کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔
شائع 15 اگست 2022 09:18am
ریسکیو 1122 نے تینوں نوجوانوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ریسکیو 1122 نے تینوں نوجوانوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خانیوال میں ٹرالر کی زد میں آکر 3موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن کا تعلق خانیوال سے تھا ۔

افسوسناک حادثہ خانیوال کے نواحی علاقے رانگو پل کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا، 3 نوجوان اپنے دوست کی دعوت میں موٹر سائیکل پر خانیوال سے ملتان جا رہے تھے کہ تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آگئے۔

جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی شناخت فرحان ،نعیم اور علی کے نام سے ہوئی جو خانیوال کے علاقے کالونی نمبر ایک کے رہائشی تھے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی جاں بحق ہونے والے افراد کے گھروں میں کہرام مچ گیا ۔

موٹر وے پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں نوجوانوں کی لاشیں نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیں۔

traffic accident

Khanewal

Dead Bodies