Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘میڈیاہاؤسز، صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی غیر معمولی مہم چلائی جارہی ہے’

"میں اپنی قوم کو امپورٹڈ سرکار اور ریاستی مشینری کی جانب سے ان میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیر معمولی مہم کے بارے میں متنبہ کرنا چاہتا ہوں"
شائع 14 اگست 2022 05:36pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کو متنبہ کیا ہے کہ میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیر معمولی مہم چلائی جارہی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا، “میں اپنی قوم کو امپورٹڈ سرکار اور ریاستی مشینری کی جانب سے ان میڈیا ہاؤسز اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ایک نہایت غیر معمولی مہم کے بارے میں متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو پی ٹی آئی اور میرا بیانیہ عوام تک پہنچاتےہیں۔”

عمران خان نے لکھا کہ “دو صحافیوں ارشد شریف اور صابر شاکر کو اپنی جانیں بچانے کی فکر میں پاکستان چھوڑنا پڑا۔ عمران ریاض، سمیع ابراہیم اور ایاز امیر جیسے دیگر صحافیوں نے دھمکیوں، پرتشدد حملوں اور گرفتاریوں کا سامنا کیا۔”

چئیرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ “میڈیا اور آزادیِ اظہار کے معاملے کو میں آئندہ ہفتے سے اپنی ملک گیر عوامی رابطہ مہم کا حصہ بناؤں گا۔ اگر ہم نے محض مجھے اور پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے اختیار کئے گئے ہتھکنڈے کامیاب ہونے کی اجازت دی تو آمریت کے وہی تاریک دن لوٹ آئیں گے، جن کے دوران آزاد میڈیا اور حُرّیتِ اظہار کی قطعاً گنجائش نہیں ہوا کرتی تھی۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ “آئین کی روح کے مطابق ایک آزاد میڈیا اور اظہار کی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی ممکن نہیں۔”

imran khan

Tweet

campaign

Journalists

Media houses