Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوم آزادی: 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی جاری نوٹ عوام کے لئے کب سے دستیاب ہوگا؟
شائع 14 اگست 2022 02:31pm

اسٹیٹ بینک نے پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر75 روپے کے یاد گاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنےبیان میں کہا کہ نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے اجراء کے لیے دستیاب ہوگا۔

یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائداعظم، سر سید احمد خان، علامہ اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصویریں شامل ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نوٹ تحریکِ پاکستان کی جدوجہد میں شامل افراد کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ نوٹ کے دوسری طرف مارخورکی تصویر ہے، جو ماحولیاتی پائیداری پر ہماری توجہ کو مرکوز کرتی ہے۔

تاہم جاری کئے گئے نئے نوٹ کا رنگ سبز اور سفید رنگ کا امتزاج ہے۔

پاکستان

State Bank Of pakistan

independence day