Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبز شخصیات بھی یوم آزادی کی خوشیوں میں شامل

تمام شخصیات نے منفرد انداز میں قوم کو مبارکباد دی
شائع 14 اگست 2022 01:19pm
شوبزانڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی منفرد انداز میں قوم کو مبارکباد دی، تصاویر/انسٹاگرام
شوبزانڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بھی منفرد انداز میں قوم کو مبارکباد دی، تصاویر/انسٹاگرام

پاکستان کی آزادی کو 75 سال مکمل ہونے پرشوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی قوم کو مبارکباد دینے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

انسٹا گرام پرمعروف ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر عدیل افضل نے کاسائے درویش کے اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئرکی۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ آزادی کے 75 برس بعد بھی امید ہے کہ آنے والا کل اس سر زمین کے لیے امن، خوش حالی، مساوات اور اعتدال پسند معاشرے کی نوید بن کر آئے گا۔

دوسری جانب معروف اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھے کھڑی ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی انسٹا گرام پر دلچسپ انداز میں مشہور قومی نغمے ‘دل سے میں نے دیکھا پاکستان’ کے سُر پرگنگناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔

قومی دن کے موقع پراداکارماورہ حسین بھی پیچھے نہ رہیں، انہوں نے بھی انسٹا گرام پر قومی ترانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی۔

اس کے علاوہ خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر باصلاحیت موسیقار نے بڑی انتہائی مہارت سے قومی ترانے کی دھن پیش کرکے اپنے مداحوں کا دل جیت لیا۔

پاکستان

Pakistani Showbiz

independence day