Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں: فواد چوہدری

رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے، وہ شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنےکردار کی وضاحت کریں
شائع 13 اگست 2022 06:04pm
تشدد کے الزامات پر اپنےکردار کی وضاحت کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
تشدد کے الزامات پر اپنےکردار کی وضاحت کریں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Aaj Lahore hockey stadium mein tareekhi jalsa hoga: Fawad Chaudhry | Aaj News Updates

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ پر چھاپے ماریں گے تو جاتی امرا اور لیگی قیادت کے گھر بھی دور نہیں ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تلخیاں بڑھانا مسئلہ نہیں، ہماری پنجاب میں حکومت ہے، 25 مئی واقعے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے، وہ شہریوں پر تشدد کے الزامات پر اپنےکردار کی وضاحت کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ اسلام آباد میں چُھپ کر بیٹھے تو انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا، 25 مئی کو ہمارے دو کارکنان شہید ہوئے تھے جن کے اہلخانہ کو ہم انصاف دیں گے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کے کیس پر میڈیا پروپیگنڈا شروع کیا گیا جب کہ شہباز نے مجسٹریٹ کے سامنے کہہ دیا کہ وہ بیان انہوں نے خود دیا تھا۔

imran khan

Fawad Chaudhary

PTI jalsa

Lahore Hockey Stadium