Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عدم اعتماد کے بعد میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں: شیخ رشید

خیبر پختونخوا میں باڑ لگی ہے، طالبان کیسے آگئے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے، لیکن اس کے باوجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دوروں سے فرصت نہیں ہے
شائع 12 اگست 2022 08:14pm
سیاست دان اپنے گندے کپڑے اوپن نہ دھوئیں۔  فوٹو — فائل
سیاست دان اپنے گندے کپڑے اوپن نہ دھوئیں۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے بعد سے میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لال حویلی راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تمام 13 پی ڈی ایم جماعتیں تباہ ہوچکی ہیں، انہیں الیکشن میں جانا چاہیئے کیونکہ انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی، عمران خان کو اتنا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں باڑ لگی ہے، طالبان کیسے آگئے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے، لیکن اس کے باوجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو دوروں سے فرصت نہیں ہے، سارے ممالک کے پاس یہ گئے کسی نے مدد نہیں کی، آرمی چیف کو مداخلت کرکے آئی ایم ایف سے پیسے لینے کے لیے فون کرنا پڑا۔

تمام سیاست دان جی ایچ کیو گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن اکتوبر، نومبر میں ہوں گے، اپنے بیان پر قائم ہوں، اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیئے، سیاست دان اپنے گندے کپڑے اوپن نہ دھوئیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاست دان جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کے گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں البتہ عدم اعتماد کے بعد سے اب میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

pti

GHQ

imran khan

Establishment

Elections