Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان امریکی سفیر کو چُھپ چُھپ کر ویڈیو کالز کر رہے ہیں: طلال چوہدری

عمران خان اپنی صوبائی حکومتوں سےکہہ رہے ہیں کہ مجھے امریکا سے معافی دلوائیں
شائع 12 اگست 2022 06:04pm
امریکا سے تعلقات کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ فوٹو — فائل
امریکا سے تعلقات کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔ فوٹو — فائل

رہنما مسلم لیگ (ن) طلال چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو چُھپ چُھپ کر ویڈیو کالز کر رہے ہیں۔

فیصل آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے امریکی سفیر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، عمران خان امریکا سے تعلقات کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی صوبائی حکومتوں سےکہہ رہے ہیں کہ مجھے امریکا سے معافی دلوائیں اسی لئے وہ امریکی سفیر کو چُھپ چُھپ کر ویڈیو کالز بھی کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ چیف آف اسٹاف نے عمران خان کے کہنے پر بیان دیا، تنقید اور بغاوت میں فرق ہوتا ہے جب کہ بشریٰ بی بی کے بیٹے ارسلان نے بھی افواج کے خلاف مہم چلائی۔

pti

imran khan

KPK

USA

Donald Bloom