Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک ترکیہ معاہدہ مستقبل کے تجارتی تعلقات کی سمت متعین کرے گا، وزیراعظم

آج ہم نے ترکیہ کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ ہمارے مستقبل کے تجارتی تعلقات کی سمت متعین کرے گا، شہباز شریف
شائع 12 اگست 2022 03:59pm
آئندہ 3 سالوں میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آئندہ 3 سالوں میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک ترکیہ معاہدہ مستقبل کے تجارتی تعلقات کی سمت متعین کرے گا۔

اسلام آباد میں ترک وزیر تجارت کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نے ترکیہ کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، یہ معاہدہ ہمارے مستقبل کے تجارتی تعلقات کی سمت متعین کرے گا، معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تجارتی معاہدہ ہمارے بھائی چارے کی مضبوطی کا عکاس ہے، جس سے دونوں ملک بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں، آئندہ 3 سالوں میں باہمی تجارت کو 5 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مئی میں ترکیہ کا دورہ کیا، وہاں میرا پرتباک استقبال کیا گیا، میرے دورے ترکیہ کے دوران ترک قیادت سے انتہائی سود مند بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہائیڈل پاور پروجیکٹس کی تعمیر میں وسیع تجربہ رکھتا ہے، ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں ہاہیڈل پاور میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سولر توانائی موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان میں سولر توانائی کو بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، سولر توانائی کو بروئے کار لانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سولر پروجیکٹس کی کامیابی کے لیے بہترین ٹیم لائی گئی ہے، سولر توانائی کو بروئے کار لاکر ایندھن پر خرچ ہونے ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Turkey

PM Shehbaz Sharif