Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

‘بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں جو روٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے’

بابر اعظم قدرتی طور پر باصلاحیت بلے باز ہیں جو ہر طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مہیلا جے وردھنے
شائع 12 اگست 2022 03:14pm
میرے خیال میں بابر اعظم کے پاس بہترین موقع ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میرے خیال میں بابر اعظم کے پاس بہترین موقع ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں انگلش بلے باز جوروٹ کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔

آئی سی سی ریو کو انٹرویو دیتے ہوئے مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم کے پاس بہترین موقع ہے، وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں مسلسل اسکور کر رہے ہیں اور ان کی اچھی کارکردگی ان کی آئی سی سی رینکنگ میں ظاہر ہو گی۔

سابق سری لنکن کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم قدرتی طور پر باصلاحیت بلے باز ہیں جو ہر طرح کی کنڈیشنز میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایشیا کپ سے متعلق جے وردھنے نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ ہیں، بنگلہ دیش کی حالیہ فارم کافی ناقص ہے جبکہ سری لنکا قدرے بہتر کرکٹ کھیل رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا انتظار ہے، بطور شائق یہ میچ دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے۔

Baber Azam

Joe Root

test cricket

sri lankan foremer crickter

mahela jaywardane