Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

پاکستانی ہیرو عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے، شیخ حمدان بن محمد

دبئی کے ولی عہد نے پاکستانی کو سراہا
شائع 12 اگست 2022 03:54pm
شیخ حمدان بن محمد کی پاکستانی شہری عبدالغفورکے ہمراہ تصویرـــ ٹوئٹر تصویر
شیخ حمدان بن محمد کی پاکستانی شہری عبدالغفورکے ہمراہ تصویرـــ ٹوئٹر تصویر

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے شاہراہ پر پڑے سیمنٹ کے دو بلاک ہٹانے والے پاکستانی شہری عبدالغفورسے ملاقات کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ “عبدالغفور سے ملنا اعزاز کی بات ہے، یہ ایک حقیقی مثال جس پر ہمیں عمل کرنا چاہئے”۔

تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیخ حمدان نے پاکستانی شہری کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویرشیئر کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے تصویرکے ساتھ عبدالغفورکی ویڈیو بھی شئیر کی گئی۔

چند روز پہلے عبدالغفور نے دبئی کے علاقے القوز میں شاہراہ پر پڑے دو سیمنٹ کے بلاک ہٹائے تھے۔

عبدالغفورکی بلاک ہٹانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد ولی عہد نے پاکستانی شہری کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان

UAE

Hamdan bin Mohammed