Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ بی بی کی30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
شائع 12 اگست 2022 11:43am
آج ہی مچلکے جمع کروا کر سائرہ بی بی کو رہا کروائیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آج ہی مچلکے جمع کروا کر سائرہ بی بی کو رہا کروائیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدرنے شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت کی درخوست پرسماعت کی ۔

عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ سائرہ بی بی کی30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے بتایاکہ آج ہی مچلکے جمع کروا کر سائرہ بی بی کو رہا کروائیں گے۔

اداروں کے خلاف متنازع بیان دینے والے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی گرفتاری کے بعد سے اسلام آباد پولیس اورحکومت کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ 10 اکتوبر کی شب پولیس نے شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو گھر سے حراست میں لیا لیکن10 ماہ کی شیر خوار بیٹی کو گھرچھوڑ آئے جہاں وہ ماں کے بغیر رو رو کر ہلکان ہوتی رہی۔

کل صبح عدالت میں پیشی کے موقع پرسوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص ہجوم میں سے رستہ بناتےہوئے روتی ہوئی بچی کو ماں کے پاس لے کرجارہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے ہیش ٹیگ ‘شہبازگل کو رہا کرو’ کے ساتھ ٹویٹ کی گئی کہ،“شہباز گل کےڈرائیورکی 10 ماہ کی بچی بھی عدالت میں پیش، کوئی بتائے اس خاتون کا کیا قصور ہے؟ یہ کیوں عدالت کے چکرکاٹ رہی ہے؟”۔

شہباز گل کی گرفتاری

سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کے سربراہان کےخلاف بیانات کے الزام میں 3 روزقبل بنی گالا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اوران کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

pti leader

islamabad police

PM Shehbaz Sharif

Driver