Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے
شائع 11 اگست 2022 10:04pm
15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ فوٹو — فائل
15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ فوٹو — فائل

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملکی سطح پر بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغاز کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا حتمی سمری 13 اگست کو وزارت خزانہ بھجوائے گا جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان 15 اگست کو ہوگا۔

OGRA

پاکستان

petroleum prices