Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہماری جدو جہد ایک چھوٹے سے قابض ٹولے کیخلاف ہے: عمران خان

انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، حقیقی آزادی جب ملتی ہے تب ہر ایک کو انصاف ملتا ہے، اب ہم قوم کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسی ہوتی ہے۔
شائع 11 اگست 2022 06:47pm
انصاف کی حکمرانی ہوئی وہ ملک ترقی کرگئے۔ اسکرین گریب/ آج نیوز
انصاف کی حکمرانی ہوئی وہ ملک ترقی کرگئے۔ اسکرین گریب/ آج نیوز
Imran Khan’s Address to the Minority Convention - Shahbaz Gill Arrest | Aaj News

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی جب ملتی ہے تب ہر ایک کو انصاف ملتا ہے۔

اسلام آباد میں اقلیتی برادری کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری جدوجہد ایک چھوٹے سے ٹولےکے خلاف ہے جو ملک پر قابض ہے، اس ٹولے نے اپنی اربوں روپے کی چوری معاف کروالی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، حقیقی آزادی جب ملتی ہے تب ہر ایک کو انصاف ملتا ہے، اب ہم قوم کو بتائیں گے حقیقی آزادی کیسی ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ رنگ، نسل اور دین کے بنیاد پر نفرتیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، سندھ میں خواتین کو زبردستی مسلمان کرنے کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ اللہ کا فرمان ہے دین میں کوئی زبردستی نہیں جب کہ ہمارے ملک میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیو یارک میں 4 مسلمانوں کو مسلمان ہونے پر قتل کردیا گیا، یہی اسلامو فوبیا ہے جو کہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے پوری دنیا دیکھی ہوئی ہے، قانون کی نظر میں کمزور اور طاقتور طبقہ برابر ہیں اور جہاں انصاف کی حکمرانی ہوئی وہ ملک ترقی کرگئے۔

pti

اسلام آباد

imran khan

PTI jalsa