Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

‘اتنا وقت نہیں کہ ٹیم میں تبدیلی ہو، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے’

کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کوہلکا نہیں لے رہے، کپتان بابر اعظم
اپ ڈیٹ 11 اگست 2022 06:06pm
ٹیم کی سلیکشن میں سب کوخوش نہیں کیا جاسکتا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر
ٹیم کی سلیکشن میں سب کوخوش نہیں کیا جاسکتا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پی سی بی ٹوئٹر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اتنا وقت نہیں ہے کہ ٹیم میں تبدیلی ہو، پوری ٹیم ہی ٹرمپ کارڈ ہے۔

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن میں سب کو خوش نہیں کیا جاسکتا، نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کے لیے جوبہترین کھلاڑی دستیاب تھے وہی ٹیم میں منتخب کئے، کوئی بھی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر آسان نہیں ہوتی، ہم کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے رہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ نیدر لینڈ کے فوری بعد ایشا کپ ہے اس لیے ٹیم میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں ہے، ون ڈے میچز کافی عرصے بعد ہو رہے ہیں، نئے کھلاڑیوں کو ضرور چانس دیں گے، ٹیم کوئی بھی ہو ہم سب نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنا وقت نہیں ہے کہ اب ٹیم میں تبدیلی ہو، کسی کھلاڑی پر ٹیم کے دروازے بند نہیں کئے، میرے لئے پوری ٹیم ٹرمپ کارڈ ہے، تمام کھلاڑی میچ فنش کرنے کے اہل ہیں۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ فخرزمان ، محمد رضوان، شاداب خان اورخوشدل شاہ تمام میچ وننگ کھلاڑی ہیں، شاداب خان کی واپسی سے فائدہ ہوگا، ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، کھلاڑی اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں۔

حسن علی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ حسن علی کو ہمیشہ سپورٹ کیا کیونکہ وہ ایک ٹیم مین ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی حسن فارم میں نہیں ہیں، امید ہے وہ ڈومیسٹک میں پرفام کرے گا اور واپس ٹیم میں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز میں انگلینڈ جیسی کنڈیشنز ہوں گی، پریکٹس میچ سے دورے کی تیاری میں بہت مدد ملی، ایشیا کپ میں بھارت کےخلاف صرف میچ پرفوکس کریں گے، ریکارڈ بنانے کے بجائے ٹیم کو میچ جتوانا ترجیح ہوتی ہے، ریکارڈ خود بخود بن جاتے ہیں۔

پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں سے متعلق بابراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم اور نوح دستگیر کا گولڈ میڈل جیتنا قابل فخرہے، دونوں ایتھلیٹس نے بہت محنت کی ہے، حکومت کو چاہیئے کہ کھلاڑیوں کوسہولیات مہیا کرے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Baber Azam

Asia cup