Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار کی پابندی ختم

شاپنگ مالز اور بازاروں کی رات 9 بجے بندش اور اتوار کی لازمی چھٹی ختم ہوگئی۔
شائع 11 اگست 2022 10:45am
خواتین، بچے اور بڑے اب ہفتے کے تمام روز کسی بھی وقت خریداری کرسکتے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
خواتین، بچے اور بڑے اب ہفتے کے تمام روز کسی بھی وقت خریداری کرسکتے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
صوبے بھر میں اب اتوار کو بھی دکانیں کھل سکیں گی۔

پنجاب بھر میں کاروباری مراکز کے اوقات کار کی پابندی ختم ہوگئی، صوبے بھر میں اب اتوار کو بھی دکانیں کھل سکیں گی۔

شاپنگ مالز اور بازاروں کی رات 9 بجے بندش اور اتوار کی لازمی چھٹی ختم ہوگئی، جس کے بعد خواتین، بچے اور بڑے اب ہفتے کے تمام روز کسی بھی وقت خریداری کرسکتے ہیں۔

لاہور کے بیشتر شہریوں کو تو فیصلہ بہت پسند آیا لیکن کچھ کو توانائی بچت پروگرام مکمل نہ ہونے پر تحفظات بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں رعایت

تاجر برادری اور خریدار حکومتی احکامات پر خوش ہوگئے، تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 4 سال کافی نقصان اٹھایا اب کچھ کمایا جا سکتا ہے۔

بیشتر بازار صبح 9 بجے سے رات گئے تک کھلیں گے لیکن ریڑھی بان اور دیگر اسٹالز تو صبح سے ہی کاروبار کا آغاز کرچکے ہیں۔

ملک میں توانائی کی بچت کے لیے 19جون کو پنجاب حکومت کی جانب سے بھی صوبے بھر میں کاروباری مراکز جلد بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنا ہوگا، شادی ہال رات 10 بجے تک اور ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ فارمیسی، بیکریز اور پیٹرول پمپس کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ پابندی2 ماہ کے لیے ہو گی، جولائی اور اگست کے بعد مزید فیصلہ ہو گا۔

3 جولائی کو عید الاضحیٰ کی مناسبت سے پنجاب حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت صوبے بھر کی مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی اٹھا لی تھی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پابندی کے خاتمے کا اطلاق 9جولائی چاند رات تک رہے گا۔

اس کے بعد 13جولائی کو بھی پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں مزید ایک ہفتے کی رعایت دی گئی تھی۔

جس کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ مزید ایک ہفتہ مارکیٹیں رات دیر تک کھولی جاسکتی ہیں، پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں پر پابندی کے خاتمے کا اطلاق 19جولائی تک رہے گا۔

punjab

Markets close

Lahore Safari Zoo