Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا ؟

تحقیق میں انکشاف ہوا کونسی اپیلی کیشن نوجوانوں میں مقبول ہے
شائع 11 اگست 2022 11:08am
ٹِک ٹَاک پاکستان پاکستان تعلقات کو بہتر کرنے خواہاں ہے، تصویر آج نیوز
ٹِک ٹَاک پاکستان پاکستان تعلقات کو بہتر کرنے خواہاں ہے، تصویر آج نیوز

دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ایپلی کیشن ٹِک ٹَاک کو مانا جاتا ہے مگر حیرت انگیز طور پر اس کی جگہ اب یوٹیوب نے لے لی ہے۔

حال میں کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ ٹِک ٹَاک سے زیادہ یو ٹیوب عوام میں مقبولیت کی عروج پر پہنچ رہا ہے۔

تحقیقاتی ادارے پیوریسرچ سینٹرکے مطابق گذشتہ سات سال کے دوران نوجوانوں نے فیس بک، اورٹوئٹرکا استعمال کم کردیا۔

تحقیق میں بتایا کہ 95 فیصد نوعمرافراد یوٹیوب استعمال کرتے جبکہ 67 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کے صارفین ہیں۔

ٹِک ٹَاک کے مقابلے میں یو ٹیوب نئے فیچرزمتعارف کروا چکا ہے، جس میں شارٹ ویڈیوز بھی شامل ہیں۔

دی ورج کے مطابق اپریل میں گوگل نے بتایا کہ یوٹیوب کی مختصرویڈیوز کو ایک دن میں 30 ارب تک دیکھا گیا ہے۔

یوٹیوب کے بعد ٹِک ٹاک سب سے مقبول پلیٹ فارم تھا جس نے امریکی نوجوانوں پراپنی توجہ مرکوزرکھی تھی۔

اس کے علاوہ دبئی میں بھی ٹک ٹاک میں پاکستانیوں کو ملازمت پر رکھنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں اس ایپ کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

اگرملازمتوں کے حوالے سے ٹک ٹاک کا ذکر کیا جائےتو36 آسامیاں خالی ہیں،مقبول ایپلی کیشن کا مقصد پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو ہموار کرنا ہے۔

ٹک ٹاک اس بات خواہاں ہے کہ وہ تعلقات کو مضبوط بنا کر ملک میں موجود ثقافتی خلا کو دور کرے تاکہ اس پر پابندی عائد نہ کی جاسکے۔

جولائی میں ٹِک ٹَاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد پاکستانی ویڈیوزکو ہٹایا ہے۔

youtube

پاکستان

Instagram

TikTok