Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں بارش کے نئے سلسلے کا گرج چمک کے ساتھ آغاز

کراچی میں 100سے 150ملی میٹر بارش کی امید ہے
شائع 10 اگست 2022 02:01pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

شہرکے مختلف علاقوں میں تیز اورہلکی بارش کا سلسلہ وقفے قفے سے جاری ہے، جن میں ملیر،کورنگی، قائدآباد، شاہ فیصل کالونی شامل ہیں۔

گرومند، نمائش، گولیماراوراطراف کےعلاقوں میں بھی بارش جاری ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔

مزید کہا کہ شمال مغرب سے چھ کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے، جبکہ آج رات شہرمیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 اور 13 اگست کو بارش کی شدت زیادہ ہونےکا امکان ہے لیکن 14اگست کی دوپہر تک بارش کا امکان رہے گا۔

انہوں خبردار کیا کہ اسپیل میں کراچی میں 100سے 150ملی میٹر بارش کی امید ہے۔

پاکستان

Heavy rain

Karachi Rain