جیل میری سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے: شیخ رشید
سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید نے پولیس کو پیغام دیا کہ گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ لے آؤ، میں نے بکسا باندھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کی گرفتاری کے لئے کئی مقامات پر چھاپے مارے تاہم شیخ رشید روپوش ہوگئے اور پولیس کے ہاتھ نہ آسکے۔
اس ضمن میں شیخ رشید کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے، گرفتار کرنا ہے تو وارنٹ لے آؤ، میں اپنا بکسا باندھا ہوا ہے کیونکہ جیل میری سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار گاڑیوں کے ساتھ اسلام آباد والے گھر اور لال حویلی میں سفید کپڑوں کی پوری پلٹون بھیجی گئی، میں جیل سے گھبرانے والا نہیں ہوں۔
شیخ رشید نے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بغیر وارنٹ میرے گھر میں داخل ہوئے تو میں پھر اپنی حفاظت کا آئینی و قانونی حق رکھتا ہوں۔
Comments are closed on this story.