سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے پیپلز پارٹی نے کیں: ایم کیو ایم پاکستان
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ صوبے میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے پیپلز نے کی ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بلدیاتی ایکٹ آرٹیکل 140 اے کے مطابق تیاری کا وعدہ کیا تھا۔
پارٹی نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ سندھ میں حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کے بجائے صوبائی حکومت کی جانب سے کرنے کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔
رابطہ کمیٹی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ شہری اور دیہی علاقوں کی خلیج کم کرنے کے لئے آگے بڑھ کر کام کیا۔
ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف سے اس نازک صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے اور حالیہ بارشوں، سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا ازالہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
Comments are closed on this story.