Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو ملیٹری سیکرٹری اور لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر کو فیض حمید کی جگہ کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔
اپ ڈیٹ 09 اگست 2022 11:31am
فیض حمید اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی رہ چکے ہیں۔ فوٹو — فائل
فیض حمید اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی رہ چکے ہیں۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کرتے ہی لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات فیض حمید کی جگہ کور کمانڈر پشاور تعینات ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیاء کو ملیٹری سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور کے عہدے پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ISPR

Corps commanders

pakistan army

General Faiz Hameed