Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں: فواد چوہدری

24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرادیا گیا لیکن 2 کروڑ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں ترتیب دی گئیں، پی ٹی آئی رہنماء
شائع 08 اگست 2022 11:17am
محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے رہنما ءفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 24 ارب روپے کا ملزم حمزہ شہباز لندن فرار کرادیا گیا لیکن 2 کروڑ کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی 5 ٹیمیں ترتیب دی گئیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف اینڈ کمپنی قوم کو بیوقوف سمجھتے ہیں، محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہو گا، قوم حقیقی آزادی جدوجہد کے آخری مرحلے کی تیاری کرے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ 2 سال جیل میں رکھا، 4 سال تحقیقات کیں اور دھیلے کی کرپشن نہ مل سکی، ایک جھوٹا الزام ثابت نہ ہو سکا، باقی تماشہ ختم، اب احتساب صرف فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پولیٹیکل پارٹی کا ہوگا۔

pti leader

PMLN

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

talal chaudhry