Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘فوادصاحب احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا’

پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان نے جھوٹ بولا، مریم اورنگزیب
شائع 07 اگست 2022 01:48pm
خوف کے باعث عمران خان 25 مئی کو خیبرپختونخوا بھاگ گئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
خوف کے باعث عمران خان 25 مئی کو خیبرپختونخوا بھاگ گئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فوادصاحب احتیاط اچھی چیز ہے، اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء فوادچوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان نے جھوٹ بولا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 8 سال میں 11 مرتبہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا، 8 سال کے دوران 9 وکیل تبدیل کیے گئے، آج جو باتیں کررہے ہیں وہ الیکشن کمیشن میں کرناتھیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو رانا ثناء اللہ سے خوف تھا، عمران خان نے راناثناء اللہ پر جھوٹا مقدمہ بنایا، خوف کے باعث عمران خان 25 مئی کو خیبرپختونخوا بھاگ گئے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آچکا ہے اور قانون کے مطابق عملدرآمد ہورہا ہے، 8 سال تک جواب نہیں دیا، اب جواب کی ضرورت نہیں، اب عمران خان کے جھوٹ اور فراڈ کا تماشہ ختم ہوچکا ہے۔

pti

Information Minister

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

pti foreign funding case

Fawad Chaudhary