Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسرائیل کا غزہ پر دوسرے روزبھی فضائی حملہ، 24 افراد شہید، 224 زخمی

جمعے کو اسرائیلی حملے میں 15 فلسلطینی شہید اور 140زخمی ہوئے تھے۔
شائع 07 اگست 2022 09:21am
حملے میں غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی این اے
حملے میں غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈی این اے

اسرائیل نے غزہ پر دوسرے روز بھی فضائی حملہ کیا ہے، حملے میں غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 2 روز میں 6 بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 224 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

شہداء میں تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر تیسیر الجعبری بھی شامل تھے تاہم کمانڈرخالد منصور کی شہادت کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

جمعے کو حملے میں 15 فلسلطینی شہید اور 140زخمی ہوئے تھے جبکہ صیہونی فورسز نے مزید 19 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

اسرائیل نےاسلامی جہاد کی سینئر قیادت کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے اور غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی دے دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کسی سے جنگ بندی مذاکرات نہیں ہو رہے جبکہ مصر اور قطر کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری جانب اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے ساتھ فوری جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی میں 200سے زائد راکٹ فائر کیے۔

Gaza

air strike

phalestine

Israeli Terrorism

israel troops