Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاشورہ کے بعد ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے: فواد چوہدری

ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے خلاف عدالت جا کر درخواست دائر کریں گے جس سے یہ فیصلہ کالعدم قرار ہو جائے گا
شائع 06 اگست 2022 09:46pm
نواز شریف نے ملک واپس آ کر جیل میں جانا ہے۔ فوٹو — فائل
نواز شریف نے ملک واپس آ کر جیل میں جانا ہے۔ فوٹو — فائل
Fawad Chaudhry Exclusive Interview | Aaj Rana Mubashir kay sath | 6 August 2022 | Aaj News

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا کہ عاشورہ کے بعد ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام “آج رانا مبشر کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو 40 ہزار کا ڈیٹا دیا جس میں ہمیں 50 اور 100 ڈالرز کے فنڈز دیئے گئے جب کہ شوکت خانم اسپتال نے اس سال 9 ارب روپے جمع کئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلے پر عاشورہ کے بعد عدالت جا کر درخواست دائر کریں گے جس سے یہ فیصلہ کالعدم قرار ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس ڈالر، پیٹرول نہیں لیکن فضل الرحمان کے پاس 15 گاڑیوں کا قافلہ ہے، یہ سیاست میں کالا دھندا استعمال کر رہے ہیں۔

نواز شریف کی واپسی پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک واپس آ کر جیل میں جانا ہے، وہ حکومت پنجاب کے مہمان ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر عثمان بزدار کو بدلتے تو علیم خان کا نام وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے سر فہرست تھا البتہ میں نے خود بھی رائے دی تھی کہ علیم خان کو وزیراعلیٰ بنانا چاہئے۔

pti

ECP

imran khan

Prohibited Funding Case