Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حافظ آباد میں مسافر بس اُلٹنے سے 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس اُلٹنے کا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 09:35pm
فوٹو — اسکرین گریب/ نمائندہ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ نمائندہ آج نیوز

حافظ آباد میں جلالپور روڈ پر مسافر بس اُلٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مسافر بس سیالکوٹ سے سرگودھا جارہی تھی کہ سولگیں اعوان کے قریب تیز رفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ کر ایک جوہڑ میں جاگری۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری موقع پر پہنچ کر آپریشن کرکے جاں بحق اور زخمیوں کو بس سے نکالا اور ٹراما سینٹر منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر توقیر الیاس چیمہ ٹراما سنٹر پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

punjab

bus

Accident