Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت

اسرائیلی حملوں میں 5 سالہ بچی سمیت متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں
شائع 06 اگست 2022 07:12pm
جارحیت کو فوری طور پر  روکنا نا گزیر ہے۔ فوٹو — فائل
جارحیت کو فوری طور پر روکنا نا گزیر ہے۔ فوٹو — فائل

دفتر خارجہ نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت و فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 5 سالہ بچی سمیت متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرے، جارحیت کو فوری طور پر روکنا نا گزیر ہے۔

واضح رہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان رات بھر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد کے جاں بحق ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند رہنما تیسیر جباری بھی شامل ہیں۔

اس ضمن میں اسرائیل کا کہنا تھا کہ یہ حملے فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کی جانب سے کیئے گئے “فوری ردعمل” کے بعد کیے گئے۔

پاکستان

Israel Palestine conflict

MoFA