Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عرب امارات پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، مفتاح اسماعیل

امارات نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے پرمزید زور دیا ہے
شائع 06 اگست 2022 04:17pm
اسکرین گریب تصویر/ پی ٹی وی
اسکرین گریب تصویر/ پی ٹی وی

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے قوم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب امریکی ڈالر ملنے کی خوشخبری سنادی۔

مفتاح اسماعیل نے کراچی چیمبر آف کامرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری عید کے موقع پر اماراتی حکام سے ملاقات ہوئی تھی۔

وزیرخزانہ نے حکومتی فیصلے سے متعلق ٹیکس وصولی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے نئے ٹیکس لگانے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں اقتصادی شعبے میں ایک ارب امریکی ڈالرسرمایہ لگانے کا اراداہ کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرکے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا ہے۔

اس کےعلاوہ یواے ای نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو جاری رکھنے پرمزید زور دیا ہے۔

امارات کی جانب سے گیس، توانائی، صحت، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اورمالیاتی تعاون کیا جائے گا۔

اس قبل میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی جانب سے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات حکام سے رابطہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کی قیادت سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام پربات کی ہے۔

Army Chief

پاکستان

UAE