Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شعیب اختر نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی

مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2022 11:54pm
اسکرین گریب تصویر شعیب اختر ٹوئٹر اکاونٹ
اسکرین گریب تصویر شعیب اختر ٹوئٹر اکاونٹ

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مقبولیت سمیٹنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو بیان میں شعیب اختر نے بتایا کہ گُھٹنے کے آپریشن کے لیے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی سرجری 8 گھنٹے طویل ہوگی، جس کے لئے انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔

سابق فاسٹ باؤلرنے کہا کہ مجھےامید ہے یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس سے قبل میرے گھٹنے کے پانچ آپریشن ہوچکے ہیں۔

شعیب اخترنے بتایا کہ میں اپنے ملک کے لئے بحیثیت باؤلر کھیلا جس وجہ سے مجھے سرجری کروانی پڑرہی ہے۔

انہوں مزید کہا کہ ان کو سرجری کے بعد صحتیاب ہونے اوراس کا درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے لگیں گے۔

اس قبل انہوں نےایک ویڈیو شئیرکی تھی، جس میں انہوں نے بتایا کہ میں نے پاکستان کے لیے کھیلنے کے لیے تکلیف اٹھائی لیکن اگرایک اورموقع دیا گیا تو میں یہ سب دوبارہ کروں گا۔

پاکستان

Shoaib Akhtar