Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت نے کشمیر کی حیثیت بدل دی مگر عمران خان کچھ نہیں کرسکے: احسن اقبال

عمران خان نے سیلاب متاثرین کے سر پر ہاتھ تک نہیں رکھا، خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب سے بدترین تباہی پھیلی ہوئی ہے لیکن انہیں کوئی فکر نہیں
شائع 04 اگست 2022 10:21pm
عمران خان ملکی خزانہ خالی کرکے گئے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
عمران خان ملکی خزانہ خالی کرکے گئے۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت بدلنے پر عمران خان نے کچھ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ روکا، پی ٹی آئی دور میں اُدھر ایک منصوبہ نہیں لگا جب کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر بھی عمران خان کچھ نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے سر پر ہاتھ تک نہیں رکھا، خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب سے بدترین تباہی پھیلی ہوئی ہے لیکن انہیں کوئی فکر نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اداروں کے خلاف مہم چلائی، یہ ملکی خزانہ خالی کرکے گئے لیکن شہباز شریف نے مشکل فیصلےکر کے معیشت کو بچایا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے فارن اور ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، اگر عمران خان اتنے شفاف تھے تو معاملے کو 8 سال طول نہ دیتے۔

pti

economy

بلوچستان

imran khan

kpk flood