Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

اکبر ایس بابر کا ایف آئی اے کو خط، 4 پی ٹی آئی ملازمین کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کا مطالبہ

ملازمین کے اکاؤنٹس میں 11 ملین سے زائد کے فنڈز موصول ہوئے، ایف آئی اے پتا لگائے یہ رقم کہاں سے موصول ہوئی
شائع 04 اگست 2022 08:27pm
اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ فوٹو — فائل
اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کو خط لکھ دیا۔

اکبر ایس بابر نے خط میں مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کے 4 سینٹرل سیکٹریٹ ملازمین بشمول طاہر اقبال، نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق نے پرسنل اکاؤنٹس میں پارٹی کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا، ان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔

خط کے متن میں دعویٰ کیا کہ ملازمین کے اکاؤنٹس میں 11 ملین سے زائد کے فنڈز موصول ہوئے، ایف آئی اے پتا لگائے یہ رقم کہاں سے موصول ہوئی۔

اکبر ایس بابر نے اپنے خط میں ممنوعہ فنڈگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن کے حالیہ تحریری فیصلے کے پیرا 44 اور 45 کا بھی حوالہ دیا۔

خیال رہے کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے مذکورہ چاروں ملازمین کے خلاف 2016 میں وزارت داخلہ کو درخواست دے چکے ہیں۔

pti

imran khan

Akbar S Babar

Prohibited Funding Case