Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریڈ زون کو بلڈ زون میں تبدیل کیا تو معاملات بگڑیں گے: شیخ رشید

پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس عدالت لے کر جائیں اعتراض نہیں لیکن رانا ثناء اللہ نے ریڈ زون کو بلڈزون میں تبدیل کیا تو معاملات بگڑیں گے
شائع 03 اگست 2022 08:18pm
اکتوبر نومبر میں انتخابات کرانا پڑیں گے۔ فوٹو — فائل
اکتوبر نومبر میں انتخابات کرانا پڑیں گے۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں خانہ جنگی ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف ریفرنس عدالت لے کر جائیں اعتراض نہیں لیکن رانا ثناء اللہ نے ریڈ زون کو بلڈزون میں تبدیل کیا تو معاملات بگڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی ہوتے دیکھ رہا ہوں، موجودہ حکومت اور ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے، فضل الرحمان جو جملے استعمال کر رہے ہیں اس کا انہیں نقصان ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ تمام دوستوں کو ناراض کرکے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، یہ لوگ حکومت کرکے دکھائیں، ملک میں گندم کی قلت بھی پڑ جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ این آر او اس حکومت نے لے لیا ہے، اب ملک کو برباد نہ کیا جائے، البتہ حکومت کو اکتوبر نومبر میں انتخابات کرانا پڑیں گے۔

pti

Sheikh Rasheed

ECP

Rana Sanaullah