Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان: پاکستان کا ون چائنہ پالیسی کا اعادہ

چین کی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آبنائے تائیوان میں ابھرتی صورتحال پر سخت تشویش ہے، ترجمان دفترخارجہ
شائع 03 اگست 2022 10:07am
دنیا منفی اثرات رکھنے والے بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دنیا منفی اثرات رکھنے والے بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آبنائے تائیوان میں ابھرتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

اسلام آباد: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکرنینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے تناظر میں پیدا شدہ کشیدگی کے معاملے پر پاکستان نے ون چائنہ پالیسی کا اعادہ کیا ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین کی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتے ہیں، آبنائے تائیوان میں ابھرتی صورتحال پر سخت تشویش ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ تبدیل ہوتی صورتحال کےعلاقائی اور عالمی اثرات ہوں گے، دنیا منفی اثرات رکھنے والے بحران کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرائن تنازع سے پہلے ہی دنیا سلامتی اور غذائی قلت سے دوچار ہے۔

نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان: چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی

یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا۔

جس پر چین نے اپنی فوج کو الرٹ کرتے ہوئے تائیوان کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کا عندیہ دیا تھا۔

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

تائیوان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ہمارا دورہ تائیوان کسی بھی طرح امریکا کی طویل عرصے سے جاری پالیسی سےمتصادم نہیں۔

foreign office

اسلام آباد

USA

Taiwan

us china tensions