Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

دھمکی کے باوجود نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں، چین کا تائیوان کیخلاف ٹارگٹ آپریشن کا عندیہ

نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 09:58am
خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ فوٹو — رائٹرز
خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ فوٹو — رائٹرز

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے تائیوان کے دورے نے چین اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین نے اپنی فوج کو الرٹ کرتے ہوئے تائیوان کے خلاف ٹارگٹ آپریشن کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ چین کو اپنی خود مختاری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھانے کا حق ہے۔

قبلِ ازیں ایران اور روس نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔

تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی: چینی وزیر خارجہ

اس سے قبل مریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے ممکنہ دورہ تائیوان پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکی ایوان کی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکا کو سنگین نتائج سے خبردار کیا ہوا ہے۔

تائیوان کسی بھی طرح امریکا کی طویل عرصے سے جاری پالیسی سے متصادم نہیں: نینسی پلوسی

تائیوان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ہمارا دورہ تائیوان کسی بھی طرح امریکا کی طویل عرصے سے جاری پالیسی سےمتصادم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریسی وفد کا دورہ تائیوان جمہوریت کے لئے امریکا کی غیر متزلزل حمایت کا عکاس ہے۔ اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ تائیوانی قیادت سے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تائیوانی عوام کے ساتھ امریکا کی یکجہتی آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

USA

Taiwan

us china tensions