Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی، ق لیگ کا کوئی رکن شامل نہیں

پہلے مرحلے میں بننے والی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں، عمران خان نے بزدار دور کی کابینہ میں ق لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں
شائع 02 اگست 2022 06:49pm
ق لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ فوٹو — فائل
ق لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔ فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کابینہ کی منظوری دے دی جس میں مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بننے والی 18 رکنی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں، عمران خان نے بزدار دور کی کابینہ میں ق لیگ کو دی گئی دو وزارتیں بھی واپس لے لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات، یاسمین راشد کو صحت، میاں اسلم اقبال کو ہاؤسنگ اور ڈاکٹر مراد راس کو محکمہ تعلیم ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ راجہ بشارت وزیرِ پارلیمانی امور، ہاشم جواں بخت خزانہ، خرم ورک قانون، راجہ یاسر ہمایوں ہائر ایجوکیشن اور ہاشم ڈوگر کو محکمہ داخلہ دئیے جانے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ علی افضل ساہی، لطیف گجر، محسن لغاری اور فیاض چوہان کو بھی وزیر بنائے جانے کے امکانات ہیں۔

pti

imran khan

punjab assembly

PMLQ