Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیسے کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، اسد عمر

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 09:57am
یہ لوگ ہماری سیاست کو ختم  کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو — فائل
یہ لوگ ہماری سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فوٹو — فائل

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ بیرون ملک کےپیسوں کی ترسیل سےہی توملک کی معیشت کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس پر دیئے گئے فیصلے کے ردِ عمل میں کہا کہ پیسے کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، عوام کی طاقت اور سیاست کے لئے پیسہ چاہیے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، قانون کے مطابق بیان حلفی اور سرٹیفکیٹ میں بہت فرق ہے، سرٹیفکیٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہوتی، لہٰذا ہائیکورٹ میں دو مختلف درخواستیں دائر کریں گے۔

ااسد عمرکے مطابق عمران خان نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ خیرات اکٹھی کی، پی ٹی آئی کو ملک اور ملک سے باہر بھی لوگ پیسے بھیجتے ہیں، لیکن یہ لوگ فنڈنگ کا راستہ روک کر ہماری سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے یہ ہو کیا رہا ہے، ملک میں الیکشن خریدے جاتے ہیں، بند کمروں میں بیٹھ کر ڈیلیں کی جاتی ہیں، مگر اب ایسا لیڈر آگیا جو کہتا ہے میں نے سیاست عوام کے زور پر کرنی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلےچار مہینوں میں دیکھا گیا ہمارا مینڈیٹ چھیننےکی کوشش کی گئی، پاکستان کے عوام باہر کی طاقتوں کے سامنے سر جھکانے کو تیار نہیں،عمران خان اور عوام نے مل کر اس نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے بیان حلفی کو غلط قراردیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے68 صفحات پر مبنی فیصلے میں قراردیا کہ پی ٹی آئی نے امریکا سے ایل ایل سی فنڈنگ لی ہے۔ عمران خان نےالیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی جمع کرایا، چیئرمین پی ٹی آئی نے2008 سے 2013 تک غلط ڈیکلیریشن دیے۔ پارٹی نے 34 غیر ملکیوں اور عارف نقوی سے فنڈز لیے۔

pti

ECP

imran khan