Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

لاپتہ ہیلی کاپٹر میں سوار لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

نومبر 2020 میں انہیں "تھری اسٹار جنرل" یعنی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔
شائع 02 اگست 2022 03:17pm
Exclusive | Pakistan Army aviation helicopter goes missing | Aaj News

بلوچستان میں امدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار تھے جو انتہائی بہترین پروفیشنل کرئیر کے مالک تھے اور اہم ترین عہدوں پر فائز رہے۔

نومبر 2020 میں انہیں “تھری اسٹار جنرل” یعنی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی، دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی جنوری 2020 سے دسمبر 2020 تک انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بلوچستان کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے، کیونکہ وہ بلوچستان کے چپے چپے سے واقف تھے۔

میجر جنرل سرفراز 2018 سے 2019 تک ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس (ڈی جی ایم آئی) کے اہم ترین عہدے پر بھی تعینات رہے۔

انہوں نے 2012 میں بطور بریگیڈئیر ملک کی سب سے مشہور “111 بریگیڈ” کو کمانڈ کیا جو پورے دارالحکومت کو کنٹرول کرتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر مشہور تھے، اسی وجہ سے انہیں 12 کور کا کمانڈر تعینات کیا گیا۔

12 کور کے کمانڈر کو بہت اہمیت حاصل ہوتی ہے۔ افغانستان کے حالات ہوں یا بلوچستان کے اندرونی معاملات، ان میں کور کمانڈر کوئٹہ کا اہم کردار ہوتا ہے۔