ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایک بارپھر ثابت ہوا کہ عمران خان مصدقہ جھوٹے ہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان پرآئین کی خلاف ورزی ،جھوٹے حلف نامے اورغیرملکی رقم وصول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔
ECP verdict on PTI foreign funding case chargesheets Imran Niazi for violating the Constitution, submitting false affidavits & accepting foreign money. Proven yet again that he is a certified liar. Nation should ponder over the implications of his politics funded by foreigners.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو عمران خان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیئے، عمران خان کی سیاست غیر ملکیوں سے چلائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 34 غیر ملکیوں اور 351 کمپنیوں کی جانب سے فنڈنگ فراہم کی گئی جو غیر قانونی ہے۔
Comments are closed on this story.