Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان عارف نقوی سے متعلق سوال پرطیش میں آگئے

بزنس پارٹنرشپ کا پوچھنے پرچیئرمین پی ٹی آئی کاجواب دینے سے انکار
شائع 02 اگست 2022 12:38pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ ابراج گروپ عارف نقوی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔

عارف نقوی کو عمران خان کا قریبی دوست ہونے کے علاوہ مبینہ طور پرپی ٹی آئی کے لیے فنڈنگ کے باعث بھی پہچانا جاتا ہے۔

ٹوئٹرپرنجی ٹی وی کے رپورٹرحیدرشیرازی نے ایک وڈیو شیئرکی جس میں ان کے پوچھے گئے سوال پرعمران خان سخت لب ولہجہ اختیارکرتے ہوئے آگے بڑھ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں صحافی کا سوال کرتے سنا جاسکتا ہے کہ ،“کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر بھی ہیں؟ “۔

جواب میں عمران خان کہتے ہیں کہ ، “جواب نہیں دوں گا، بالکل نہیں دوں گا”۔

عمران خان کے ہمراہ موجود افراد صحافیوں کو پرے دھکیلتے ہوئے بھی دیکھے جا سکتے ہیں جس پران کی جانب سے شور شرابہ کیا جاتا ہے۔

حیدر شیرازی کی جانب سے بھی کہا گیا کہ اگرآپ کے پسندیدہ صحافیوں کو بلوا لوں تو کیا پھر جواب دیں گے لیکن عمران خان تیز قدم اٹھاتے ہوئے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے پر بیشتر ٹوئٹرصارفین نے بھی صحافی کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اپنی مرضی کے اینکرز و صحافیوں کو ہی جواب دینا پسند کرتے ہیں۔

pti

imran khan

pti foreign funding case

Arif Naqvi