امریکی صدر نے افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی
واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے کے ذریعے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
ایمن الظواہری 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کے سربراہ بنے تھے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمن الظواہری افغانستان میں کامیاب آپریشن میں مارا گیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے رواں سال ایمن الظواہری کی موجودگی کا پتہ لگالیا تھا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ہم نے القاعدہ کو مکمل طور پر ختم کردیا، ایمن الظواہری نائن الیون حملے کی منصوبہ بندی میں شامل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ڈرون حملے میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی، جو لوگ ہمارے لیے خطرہ ہیں ان کا تعاقب کریں گے، ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد امریکی شہریوں کو انصاف ملا، ہر قیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے۔
Comments are closed on this story.